مفید کیڑوں سے دشمن کیڑوں پر کنٹرول حاصل کرنا ممکن بنایا جا سکتا ہے ،ماہرین زراعت

ہفتہ 22 اپریل 2017 14:57

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر فصل کے حصول اور مناسب نشو ونما کیلئے مقررہ کھادوں کا بر وقت استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے جس سے فصل میں مفید کیڑوں سے دشمن کیڑوں پر کنٹرول کرنا بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے، کپاس میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراما کے کارڈ لگا کر مفید کیڑوںکی تعداد بڑھا کر نہ صرف فصل کے دشمن کیڑوں کو مؤثر طور پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ نباتاتی جوؤں، سفید مکھی، تھرپس و دیگر رس چوسنے والے کیڑوںکی پہچان ضروری ہے تاکہ ان کا بروقت تدارک کیا جاسکے جس سے بہتر پیداوار اور صحت مند فصل حاصل ہوسکتی ہے۔