پاک فوج کے شہداء قوم کے محسن ہیں ،سردار محمد مسعود خان
کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیری جانوں کی قربانی دینا جانتے ہیں،صدرآزادکشمیر
اتوار 23 اپریل 2017 16:40
(جاری ہے)
قبل ازیں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، وزیر قانون وانصاف و پارلیمانی امور اور برقیات راجہ نثار احمد ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ارکان کے ساتھ شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔
صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ خاور شہاب نے بہادری اور شجاعت کا نیا باب رقم کر کے کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ صدر سردا ر مسعود خان نے کہا کہ خاور شہاب کی عین جوانی میں شہادت ایک طرف ہمار ا سر فخر سے بلند کرتی ہے ۔ اور دوسری طرف دکھ اور رنج کا ایک کانٹا چبو گئی ہے۔ جسے ہم کبھی دل سے نکال نہ پائیں گے۔ یہ صرف والدین نہیں پوری قوم کا دکھ ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے شہید زندہ ہیں ۔ اس طرح ہمارا خاور شہاب بھی زندہ جاوید ہے۔ خاور کی شہادت نے کھوئی رٹہ کی ساری وادی بناکو منور اور حسین بنا دیا ہے۔ یہاں جس طرف بھی نظر جائے گی اس کے نقش نظر آئیں گے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ شہید خاور نے پورے آزاد کشمیر اور پاکستان کو اپنے خون کا انمول تحفہ دیا ہے ۔ اس کی شہادت ہندوستان کے لیے یہ پیغام ہے کہ جب تک خاور جیسے سپوت ہمارے ہاں جنم لیتے رہیں گے وہ ہماراکچھ نہیںبگاڑ سکتا۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کر کے مسئلہ کشمیر کو اقوام کے متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے کشمیری امن چاہتے ہیں انہیں 1947کی طرح تحریک شروع کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ کشمیری جانوں کی قربانی دینا جانتے ہیں انہیں موت کا کوئی خوف نہیں ہے کیونکہ شہادت ہے مقصود و مطلوب مومن۔ بعد ازاں صدر آزاد کشمیر کھوئی رٹہ کی دھرتی کے ایک اور شہید کیپٹن عقیل ارشد کے گھر جا کر ان کے والد بابو محمد ارشد سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ کیپٹن عقیل ارشد وانا آپریشن کیلئے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ شہید وادی بنا کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.