سی ڈی اے کمپلینٹ سیل کو 2017کی پہلی سہ ماہی میں 1277 شکایات موصول ہوئیں جن میں 398واٹر سپلائی ،304 سٹریٹ لائٹ،215 سینی ٹیشن سرفہرست
اتوار 23 اپریل 2017 20:00
(جاری ہے)
سال 2017ئکی پہلی سہ ماہی کے دوران جو شکایات موصول ہوئیں ان میں 398واٹر سپلائی ،304 سٹریٹ لائٹ،215 سینی ٹیشن،187 سیوریج سے متعلق جبکہ 42 شکایات انفورسمنٹ، 32انوائرنمنٹ، 27 روڈز انفراسٹرکچرز اور 21 شعبہ مینٹی نیس سے متعلق چیف کمپلینٹ آفس میں درج ہوئیں ۔
چیف کمپلینٹ آفس میں دیگر شعبوں ، اداروں سے مختلف 50 شکایات کااندراج کروایا گیا۔ماہوار شکایات کے اندارج کے مطابق ماہ مارچ کے دوران592 ، ماہ فروری کے دوران 377 اورجنوری کے مہینے کے دوران 308 شکایات موصول ہوئیں جن پر چیف کمپلینٹ آفس نے متعلقہ شعبوں سے فوری ازالہ کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ رابطہ کیا ۔پہلے تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ شکایات سیکٹر G-11 سے موصول ہوئیں جن کی تعداد243 ہے جبکہ سیکٹر F-6 سے 119 ، سیکتر G-6 سے 113 ، F-10 سے 105 ، G-7 سے 104 ، G-10 سے 102 ، I-10 سے 89 ، G-9 سے 78 ،سیکٹر F-11 سے 61 ، سیکٹر I-8 سے 58 ، سیکٹر F-8 سے 44 ، E-7 سیکٹر سے 31 اور مارگلہ ٹائون و راول ٹائون سے 36 شکایات موصول ہونے کے علاوہ شہزاد ٹائون ، بھارہ کہو، F-5 ، G-14 ، ہمک اور سیکٹر I-9 کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی شکایات کا انداراج کروایا گیا۔ پبلک گروینس اینڈ کمپلینٹ سیل کومزید فعال بنانے کے لیے ایک جدید اور جامع کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کو سی ڈی اے کے انفارمیشن ٹیکنا لوجی ڈائریکٹوریٹ نے تیار کیا ہے۔ ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم عوامی شکا یات کے اندارج اور ازالے کے لئے مربوط نظام کے ذریعے موثرحل فراہم کرنے کا حا مل ہے۔ہر شکایت کنندہ کو ایس ایم ایس نو ٹیفیکیشن اور ای میل کے ذریعے شکایت پر کی جانے والی کاروائی سے با خبر رکھا جائے گا۔ مزید برآں سی ڈی اے موبائیل کمپلینٹ وین سروس ادارے میں سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے۔ لوگوں کی سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے۔ اس سروس کے ذریعے مختلف علا قوں کا سروے کیا جا رہا ہے تا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکیں۔ موبائل وین سروس سی ڈی اے کے پبلک گریوینس اینڈ کمپلینٹ سیل کا ایک جزو ہے۔ اس سروس سے مطلوبہ نتائج حا صل کرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف سیکٹروں کا دورہ کر کے لوگوں کی شکایات کا اندراج کرتی ہیں جبکہ موقع پر پانی کے معیار کو چیک کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جا سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.