فیصلہ وہی ہے جو3ججزنے دیاہے ،وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ،خواجہ آصف
جے آئی ٹی میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا،سیاستدانوں کوتنقیدبرداشت کرنا پڑتی ہے جوسیاستدان تنقیدبرداشت نہیں کرسکتے گھر بیٹھ جائیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 23 اپریل 2017 23:50
(جاری ہے)
نوا زشریف کے لئے اس وقت سات کروڑدینابڑی بات نہیں تھی ۔
انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے منی ٹریل دی ہے جے آئی ٹی کوبھی دیں گے ،سپریم کورٹ کے جج کی طرف سے دولت کے پیچھے جرم ناانصافی ہے ،شریف فیملی کابیرون ملک کاروبارغیرقانونی نہیں ہے ،اختلافی نوٹ دوججزکی ذاتی رائے ہے ،فیصلے کاحصہ نہیں ہے ۔فیصلہ وہی ہے جوسپریم کورٹ کے تین ججزنے دیاہے ۔انہوںنے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری کی دولت پراگرسوال اٹھتے ہیں تووہ بھی میاں نوازشریف کی طرح منی ٹریل دیں اوراپنے آپ کوصاف کریں کہ ان کی دولت جائزذرائع سے ہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ سیاست ایک ایساپروموشن ہے جس میں بجاطورپربھی اورغلط طورپربھی تنقیدہوتی ہے ،ہمیں برداشت کرناہوگا،وزیراعظم کاجرم ثابت نہیں ہوا،دوججزنے جوکہاہے کہ تین ججزنے اس سے اختلاف کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں عدالتوں کے سامنے بڑے لوگ بھی پیش ہوتے رہے ہیں ،جے آئی ٹی کافیصلہ سپریم کورٹ نے کیاہے ،وزیراعظم کواستعفیٰ دینے کونہیں کہا یہ خوبصورتی ہے ،سیاستدانوں کی وہ ہتھکڑیاں بھی پہنتاہے اورعدالتوں کے سامنے بھی پیش ہوتاہے ،انہوںنے مزیدکہاکہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے،سیاستدانوں کوتنقیدکاسامناکرناپڑتاہے ،اگرسیاستدانوں میں برداشت نہیں توانہیں گھربیٹھ جاناچاہئے ،پانامہ کیس کے فیصلے کے بعدہم پرتنقیدہورہی ہے لیکن ہم تنقیدکھلے دل سے برداشت کررہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ راحیل شریف سعودی عرب چلے گئے ہیں39ملکی فوجی اتحادکی سربراہی کریں گے ،راحیل شریف کواین اوسی دیدیاگیاہے ،سعودی عرب نے راحیل شریف سے متعلق پاکستان کودرخواست کی تھی جوہم نے قبول کرلی ہے ،قواعدوضوابط کے تحت ہی جی ایچ کیونے بھی منظوری دی ہے ،39ملکی اتحادبنیادی طورپردہشتگردی کے خلاف ہے ،اس کے مزیدقواعدوضوابط اتحادمیںشامل تمام ممالک کے وزرائے دفاع کی کونسل طے کریگی،ایران کے تحفظات دورکریں گے یہ تمام باتیں مئی میں طے ہوجائیں گیمزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.