پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا لئے، یونس خان اور بابر اعظم کی نصف سنچریاں
پیر 24 اپریل 2017 13:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو 286 کے مجموعی سکور پر محمد عامر نے شینن گیبریئل کو کلین بولڈ کرکے میزبان ٹیم کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔
کپتان جیسن ہولڈر 57 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ محمد عامر نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کی اور 44 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 23 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اظہر علی 15 رنز بناکر الزاری جوزف کی گیند پر ڈورچ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان بھی جلد اٹھانا پڑا جب احمد شہزاد 31 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اس موقع پر یونس خان اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 131 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 185 تک پہنچا دیا۔ یونس خان نے 58 رنز کی اننگز کھیلی اور ساتھ ہی کیریئر کے 10 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ بابر اعظم 72 رنز بنانے کے بعد گیبریئل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا لئے اور اسے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 85 رنز درکار ہیں۔ مصباح الحق اور اسد شفیق 5 ، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ شینن گیبریئل نے دو جبکہ جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.