مردم شماری ہماری ترقی کی راہ کا تعین کریگی اس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا چاہیے،آغا شکیل احمددرانی
پیر 24 اپریل 2017 23:50
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ دو سرے مرحلے میں مردم شماری کاآغاز ہورہاہے جس میں ٹیمیں گھر گھر جاکر مردم شماری اور خانہ شماری کریں گی ۔
چونکہ ملک میں آئین کی رو سے وسائل آبادی کے حساب سے تقسیم ہوتے ہیں ۔ تو کیونکر عوام اس مردم شماری سے پہلو تہی کرے ،اور اپنے وسائل پورے کے پورے حاصل نہ کرے۔ بلکہ ہر فرد ہر خاندان اپنا قومی فریضہ سمجھ کر مردم شماری میں حصہ لے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرے تاکہ ہمارے تمام وسائل ہمیں مل جائیں۔ مردم شماری ہی کے ذریعے ہماری آبادی او راکثریت کا تعین ہوسکے گا ۔ ایک طویل دورانیہ کے بعد ہونے والی مردم شماری خوش آئندہے جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ نہ صرف ہمارے وسائل اور ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے حلقہ بندیاں ہونگی اور عوامی نشستوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ مردم شماری کے حوالے سے عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائیں اور عوام کو بتائیں کہ وہ مردم شماری میں حصہ لیں اور اپنے نام و خاندان کے افراد کا نام اندراج کرائیں ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ یہ قومی ضرورت مرد م شماری مسلم لیگ (ن) کی کامیاب ترین حکومت کی مرہون منت کا نتیجہ ہے کہ اس نے ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک میں مردم شماری کرانے کا بیڑہ اٹھایا اور پہلے مرحلے میں اس قومی فریضہ کو بخیر و خیر یت سرانجام دیا اور اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جارہاہے انشاء اللہ یہ دوسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔انہوںنے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی سطح پر شہر دیہی علاقوں میں جا کر مردم شماری کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پید اکریں تاکہ مردم شماری سوفیصد کامیابی سے ہمکنار ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.