ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئیدو ارب 86 کروڑ روپے جاری

منگل 25 اپریل 2017 13:51

ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئیدو ارب 86 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر دو ارب 86 کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4ارب 69کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں اے ایس ایف کے اکوموڈیشن کے لئے 80کروڑ، راما ڈیم کی تعمیر کے لئے 70کروڑ، مردان خیبر پختونخوا میں کلپانی پل پر سیلاب کی پیش گوئی کے لئے 10کروڑ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک ارب 15 کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔