پاک امریکا تعلقات اہم نوعیت کے ہیں ہم ان تعلقات میں بہتری کے خواہش مند ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ
منگل 25 اپریل 2017 14:30
(جاری ہے)
ملاقات میں اعزاز چوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان سے متعلقہ خدمات سے آگاہ کیا جس پر امریکی صدر نے اعزاز چوہدری کی خدمات اور اعلی کارکردگی کو سراہا۔
دوران ملاقات امریکی صدر کا کہنا تھا پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم نوعیت کے ہیں ہم اس تعلقات میں بہتری کے خواہش مند ہیں۔خیال رہے کہ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو رواں سال فروری میں امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا جبکہ مارچ سے انہوں نے نئے سفیر کا عہدہ سنھالا۔اعزاز چوہدری دسمبر 2013 سے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات تھے، اس سے قبل وہ وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔قبل ازیں اعزاز چوہدری نیدرلینڈز میں پاکستانی سفیر بھی تعینات رہ چکے ہیں، وہ 'پاکستان مررڈ ٹو ڈچ آئیز' کے نام سے ایک کتاب کے مصنف بھی ہیں۔اس کے علاوہ اعزاز چوہدری اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔اعزاز چوہدری 27 فروری 1958 کو پیدا ہوئے، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بیچلر آف سائنس جبکہ فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی، میڈ فورڈ، میساچیوسٹس سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی امریکا کا دورہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.