بھارت میں مذہبی امتیاز کا ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا
اگرسیٹ چاہیے تو پاکستان چلے جائو،دہلی میٹرو میں نشست مانگنے پر نوجوانوںکی بزرگ مسلمان شہری سے بدتمیزی، گالیاں بھی دیں،حمایت میں آگے آنے والے ہندوشہری کو بھی پاکستان جانے کا مشورہ ،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
منگل 25 اپریل 2017 15:59
(جاری ہے)
پوسٹ میں کہا گیاہے کہ واقعے کے دوران اے آئی سی سی ٹی یو کے نیشنل سیکرٹری سنتوش رائے مداخلت کرتے ہوئے بزرگ شہری کی حمایت میں آگئے بڑھے اور نوجوان سے بزرگ شخص سے معافی مانگنے کو کہا جس پر اس نے انکا رکردیا اور رائے کو بھی برا بھلا کہا اور پاکستان جانے کا مشورہ دیدیا۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے بعد سے بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دیتے رہے ہیں اور مودی کے آنے سے بھارت میں اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے ہیں، اقلیتوں کے خلاف حملوں اور راشٹریہ سیوک سنگھ اور وشوا ہندو پریشد جیسی انتہاپسند تنظیموں کی طرف سے مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں ہندو گروہوں نے 4 ہزار مسیحی خاندانوں اور ایک ہزار مسلح گھرانوں کے افراد کو اتر پردیش میں گھر واپسی کے نام سے چلائی جانے والی مہم میں جبری ہندو بنانے کا اعلان کیا تھا، باوجود ایک سیکولر جمہوریت ہونے کے بھارت اقلیتوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، جس سے اقلیتوں کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی آبادی بڑھ کر تقریبا 18 کروڑ ہوگئی ہے جو مجموعی آبادی کا 14.2 فیصد ہے، جب کہ ہندوں کی آبادی 80 فیصد سے کم ہے۔ یوں تو بھارت میں مسلمان اقلیت کی زندگی ہمیشہ سے تنگ رہی ہے جو برصغیر کی تقسیم کا موجب بنا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.