چیئرمین نیب کیخلاف تحریک انصاف کے ریفرنس میں سنگین غلطیوں کا انکشاف

قمرزمان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کیا جائے، پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج بنادیا

منگل 25 اپریل 2017 16:03

چیئرمین نیب کیخلاف تحریک انصاف کے ریفرنس میں سنگین غلطیوں کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں سنگین غلطیاں کرتے ہوئے ریفرنس میں چیئرمین نیب کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج بنادیا،تحریک انصاف نے ریفرنس میں مطالبہ کیا کہ قمرزمان چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس میں وکیل پی ٹی آئی کی بدحواسیاں سامنے آئی ہیں۔ِچیئرمین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائرہ ریفرنس میں سنگین غلطی کا انکشاف ہوا ہے،ریفرنس میں چیئرمین نیب کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج لکھا گیا ہے۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ قمر زمان چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹایا جائے۔