پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ مخلصانہ کردار ادا کیا ہے ، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان روس کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتا ہے، موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بہترین ہے اور اس نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں
صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں زیر تربیت افسران سے خطاب
جمعرات 27 اپریل 2017 16:38
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روس سے اچھے تعلقات چاہتا ہے اور روس کے ساتھ خوش گوار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ریاست کی اکائیوں میں احساس محرومی تب پیداہوتا ہے جب عوامی مسائل کے حل کی رفتار سست ہو جائے۔ اس سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ اس لئے عوامی مسائل کے حل کے لئے ضابط کار کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے جسے بتدریج دفتری زبان بنانا چاہئے ، اس سے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ ہمیشہ اردو میں تقریر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جامعات کو چاہئے کہ وہ جدید علوم کی کتابوں کاترجمہ اردو میں کرائیں تاکہ معاشرے کا کوئی طبقہ علم سے محروم نہ رہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا جلدخاتمہ ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ مسلح افواج نے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیاجائے گا اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل اعتماد میں لیا گیاہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی پالیسیوں کی سمت درست ہے جس کے نتیجے میں ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کے فضل سے ترقی کی ایک بڑی چھلانگ لگانے کی تیاری کررہا ہے جس میں قوم کے تمام طبقات کو اپناحصہ ڈالنا چاہئے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے زیر تربیت سینئر افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.