بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو احسان اللہ احسان کے انکشافات نے بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کردیا ہے ،ْپاکستان
جمعرات 27 اپریل 2017 16:57
(جاری ہے)
نفیس زکریا نے کہاکہ احسان اللہ احسان کی ویڈیو میں خالد خراسانی کے بھارت میں علاج کا بھی انکشاف ہوا ہے ،ْاحسان اللہ احسان کے بیان اور امراء کا کی طرف سے افغانستان میں گرائے جانے والے سب سے بڑے بم میں 13 بھارتیوں کی ہلاکت سے واضح ہوتا ہے کہ طالبان کو بھارتی ایجنسی کی معاونت حاصل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت اور افغان خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، لہذا بین الاقوامی برادری احسان اللہ احسان کے بیان سمیت بھارت کی پاکستان میں مداخلت کا نوٹس لے۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی مداخلت کے معاملے کو بھارت اورافغانستان کے ساتھ ساتھ عالمی فورمز پر بھی اٹھآا جائے گا۔بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف کی گئی اپیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیگل حکام اس اپیل کا جائزہ لیں گے۔بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ معاملے پر ہم اپنا مؤقف دے چکے ہیں، کلبھوشن اس کیٹگری میں نہیں آتا جن کو سفارتی رسائی دی جاتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر عائد کی جانے والی پابندی پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے یہ پابندی عائد کی ہے ،ْ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ جماعت الاحرار نے کرم ایجنسی حملے کی ذمہ داری قبول کی، سب جانتے ہیں کہ جماعت الاحرارکہاں موجود ہے۔سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت پر ترجمان نے کہاکہ فوجی اتحاد کسی ملک کی حمایت یا کسی اسلامی ملک کے خلاف نہیں اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان اسی روز اس اتحاد سے الگ ہوجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.