بھارت نے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

جمعرات 27 اپریل 2017 21:44

بھارت نے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) بھارت نے خطے میں روایتی اورجوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے زمین سے فضاء میں درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کاتجربہ کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارت نے خطے میں روایتی اورجوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے زمین سے فضاء میں درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کاتجربہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میزائل تجربہ مشرقی ریاست اوڈیشہ کے قریب خلیج بنگال میں ابولکلام جزیرہ میں کیا گیا۔حکام کے مطابق اگنی تھری بیلسٹک میزائل تین ہزارکلومیٹر کے فاصلے تک روایتی اورجوہری وارہیڈ کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتاہے۔سولہ میٹر طویل اس میزائل کا وزن 1.5ٹن ہے۔

متعلقہ عنوان :