اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی ادارہ محنت کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کا دن منایا گیا، اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے سیفٹی واک کا اہتمام، یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ، مختلف اداروں کے نمائندوں اور سیفٹی ماہرین کی شرکت

جمعہ 28 اپریل 2017 23:30

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی ادارہ محنت کے زیر اہتمام دنیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے بین الاقوامی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کا دن منایا گیا۔ امریکن سوسائٹی برائے سیفٹی انجینئرز کے پاکستان چپیٹر نے آئی ایل اوکے ساتھ مل کر ملک بھر میں اس حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا اور سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تاکہ کام کے دوران حادثات پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے جمعہ کو سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ، مختلف اداروں کے نمائندوں اور سیفٹی ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک کی ترقی میں سیفٹی کی تعلیم اور عوام میں آگاہی کی ضرورت پر زور دیاگیا۔کام کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئے سیفٹی قوانین میں تبدیلی اور عملدرآمد کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا تاکہ آنے والے دنوں میں تیز رفتار تعمیر او ترقی کے دوران انسانی جانوں او حادثات کو کم سے کم رکھا جاسکے۔اسلام آباد کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں بھی اس دن کے حوالے سوسائٹی کے تعاون سے تقاریب منعقد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :