مردان مشال قتل کیس ، یونیورسٹی 18دن گزرنے کے باوجود نہ کھل سکی

اتوار 30 اپریل 2017 22:00

مردان مشال قتل کیس ، یونیورسٹی 18دن گزرنے کے باوجود نہ کھل سکی
مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) مشال قتل کیس ، عبد الولی خان یونیورسٹی 18دن گزرنے کے باوجود نہ کھل سکی ،یونیورسٹی کے 6کیمپس اور ویمن یونیورسٹی بھی بدستور بند ہیں ،والدین بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہوگئے بعض والدین اپنے بچوں کو دوسرے تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے لگے 13اپریل 2017کو عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ ابلاع عامہ کے طالب علم مشال خان کے قتل کے واقعے کے بعد یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس سمیت چترال ،بونیر ،تیمرگرہ ،پبی ،شنکر اور مین کمپیس سمیت یونیورسٹی ویمن کالج تاحال بند ہیںجس کی وجہ سے طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے اس صورتحال میں یونیورسٹی اور اس کے کالجوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلباء کے والدین فکرمند ہونے لگے ہیں اوروہ طلباء کے قیمتی وقت کی ضیاع پر سخت پریشان اورفکر مند ہیں دریں اثناء بعض والدین نے اپنے بچوں کو دیگر تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے پر سوچ وبچار شروع کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :