بھارت کل جنوبی ایشیا کمیونیکیشن سیٹلائیٹ خلا میں بھیجے گا

جمعرات 4 مئی 2017 20:31

بھارت کل جنوبی ایشیا کمیونیکیشن سیٹلائیٹ خلا میں بھیجے گا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) بھارتجنوبی ایشیا کمیونیکیشن سیٹلائیٹ کل (جمعہ کو) خلا میں بھیجے گا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونیکیشن سیٹلائیٹ گسات نائن کی لاونچنگ کی تما م تیاریاں مکمل ہیں اور آج مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر چون منٹ پر سریہاریکوٹ کی جنوبی خلائی بندرگاہ سے یہ سیٹلائیٹ خلا میں بھیجا جائیگا۔

(جاری ہے)

واضع رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے اپنے ماہانہ پروگرام میں اس سیٹلائیٹ کی لاونچنگ کا اعلان کیا تھا

متعلقہ عنوان :