پولیس کی کارروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

جمعرات 4 مئی 2017 23:09

پولیس کی کارروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ، ڈکیت ،اسٹریٹ کرمنل سمیت دیگر 13 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رضویہ تھانے کی حدود میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان نوید اور کفیل کو گرفتار کر کے 2 عدد ٹی ٹی پستول ، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کرتے ہیں اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔ ادھر ڈیفنس کے علاقے کالا پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل نوول کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان بازار اور وسولجر بازار پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرائے داری ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے مالک مکان اور کرائے داروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ادھر درخشاں پولیس نے مساج پارلر میں چھاپہ مار کر 3 خواتین اور 3 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب کورنگی پولیس گٹکا بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مار کر گٹکا بنانے والا سامان تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :