لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017ء کا آغاز

ہفتہ 6 مئی 2017 13:23

لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017ء کا آغاز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2017ء) لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017ء کا آغاز ہوگیا۔ امتحانات کے پیش نظر دفعہ 144نافذ رہی جبکہ کسی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔صوبے بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت 13لاکھ 23ہزارطلبہ امتحان دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 3لاکھ 10ہزار 781امیدوارامتحان دے رہے ہیں جن میں ایک لاکھ 52ہزار 151 پارٹی Iجبکہ پارٹ IIکے امتحان میں ایک لاکھ 58ہزار 590 امیدوار شریک ہیں۔

لاہور میںامیدوار وں کے امتحان کے لئے 509 امتحانی سنٹر تشکیل دیئے گئے ہیں۔جہاں3000نگران، 509سپرٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ امتحانات کی نگرانی کیلئے 369ریذڈنٹ انسپکٹرز اور 155موبائل انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔گزشتہ روزکنٹرولر امتحانات ناصر جمیل اور چیئرمین چوہدری محمد اسماعیل نے لارنس روڈ امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :