وزیراعلیٰ پنجاب کا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ایوارڈ جیتنے پرآسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

پیر 8 مئی 2017 20:19

وزیراعلیٰ پنجاب کا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ایوارڈ جیتنے پرآسکرایوارڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ایوارڈ جیتنے پرآسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل سے متعلق بہترین دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور‘‘بنا کرنہ صرف پہلے آسکر ایوارڈ جیتابلکہ اب49ویں سالانہ روبرٹ ایف کینڈی جرنلزم ایوارڈ میں بہترین انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ایوارڈ بھی جیتا ہے جو کہ نہ صرف شرمین عبید چنائے بلکہ تمام پاکستانیوں کیلئے باعث فخرہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور‘‘کا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ایوارڈجیتنا پاکستان کا اعزاز ہے اورشرمین عبید چنائے نے یہ ایوارڈ جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے کا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن ایوارڈ جیتنا اس بات کاثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دی ریور‘‘اس لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل جیسا بھیانک جرم ہماری ثقافت یا مذہب کا حصہ نہیں ہے۔ حکومت کی اولین پالیسی خواتین کو بااختیار بنانا اورمعاشرے میں خواتین کیخلاف تشدد کا خاتمہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی ایک بیٹی نے اپنی فلمسازی کے فن کے ذریعے قابل چیلنجز موضوعات پر کام کرتے ہوئے معاشرے کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :