تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی حتمی تجاویز تیار کر لیں

چیئرمین، وائس چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے

muhammad ali محمد علی منگل 9 مئی 2017 21:52

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی حتمی تجاویز تیار کر لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2017ء) تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی حتمی تجاویز تیار کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے طریقہ کار کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ تجاویز کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دیں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات 13 نشستوں کے لیے کرائے جائینگے۔ پنجاب اورکے پی میں صوبائی صدور کی نشست کے انتخابات نہیں ہوں گے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ انٹراپارٹی انتخابات کا انعقاد پینل کی بنیاد پر ہوگا جبکہ 25 لاکھ ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔