ملک کی 70سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے، بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے ،پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے تاکہ کاشتکار کو اس کاحق دیا جاسکے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 11 مئی 2017 23:32

ملک کی 70سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت جمعرات کویہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے - وزیراعظم کی قیادت میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور انہیںریلیف فراہم کرنے کے لئے یہ شاندار اورتاریخ ساز اقدام ہی-انہوں نے کہاکہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتاہی- انہوںنے کہاکہ پہلی بار بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں او راس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے تاکہ کاشتکار کو اس کاحق دیا جاسکی- انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا تاریخ ساز پروگرام زرعی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب کرے گا-وزیراعلی نے پروگرام پر مزید تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو جتنا زیادہ ریلیف دیں گے ،زرعی معیشت اتنی ہی تیزی سے ترقی کرے گی-سیکرٹری زراعت نے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان، عائشہ غوث پاشا، نعیم اختر بھبھا ، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رانا بابر حسین، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو، نیشنل بینک و زرعی ترقیاتی بینک کے صدور اور متعلقہ ادارو ںکے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :