ڈان لیکس معاملہ ختم کرنے کے بعد شدید عوامی تنقید نے عسکری قیادت کو چونکا دیا ہے: زید حامد

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 مئی 2017 21:48

ڈان لیکس معاملہ ختم کرنے کے بعد شدید عوامی تنقید نے عسکری قیادت کو چونکا ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی2017ء) زید حامد کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس معاملہ ختم کرنے کے بعد شدید عوامی تنقید نے عسکری قیادت کو چونکا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈان لیکس معاملہ ختم ہونے کے بعد عوام کی شدید تنقید کے حوالے سے عسکری قیادت بخوبی آگاہ ہے۔ شدید عوامی تنقید نے عسکری قیادت کو چونکا دیا ہے۔ نقصان کی تلافی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت سے غلطی ضرور ہو سکتی ہے لیکن وہ بکاو نہیں ہیں۔ عوام تنقید اور احتجاج ضرور کرے لیکن اس مقصد کیلئے دشمن کی زبان کا استعمال نہ کیا جائے۔