جے یوآئی ملک میں فلاحی نظام قائم کرنے کے لئے روز ِ اوّل سے جدوجہد کررہی ہے ،جمعیت علمائے اسلام
جمعہ 12 مئی 2017 18:53
(جاری ہے)
قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیراہ ہو کر ملک میں ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، اسوہ حسنہ ہی تمام مشکلات و پریشانیوں کا حل مضمر ہے ۔
ملک میں1973کے آئین کی تشکیل اور سی پیک منصوبہ کی تجویز وخالق جماعت جے یوآئی ہی ہے ۔ جلسہ عام کے دوران مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر میر نذیراحمد موسیانی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جے یوآئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔تحصیل مولہ میں جے ٹی آئی کے زیر اہتمام جلسہ عام میں حافظ حمید اللہ مینگل ، بی این پی (عوامی) کے رہنماء ویونین کونسل چیئرمین عطاء اللہ موسیانی ، میر مختیار احمد ساسولی ، میر نصیراحمد جتک ، عبدالقادر موسیانی میر ریاض احمد قلندرانی ، میر غلام علی عمرانی ، محمد خان ساسولی حاجی محمدرمضان موسیانی و دیگر سیاسی رہنماء و قبائلی عمائدین سمیت عوام کی کثیرتعداد نے جلسہ عام میں شرکت کی ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیززہری نے کہاکہ جمعیت نے ملک میں ہمیشہ آئین و قانون اور بڑے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ یہ کردار 1973کے آئین کی صورت میں ہو یا کہ سی پیک منصوبہ بنانے کے تجویز دینے کے عملی کردار میں ہو۔ ہمیشہ جے یوآئی کے قائدین کی سیاسی بصیر ت و کردار نمایاں رہاہے ۔ آج دیگر جماعتیں عوام کو مایوسی غربت اور پسماندگی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیئے ہیں ۔ یہ علاقہ تحصیل مولہ آپ کے سامنے ہے آج سے کئی دھائی پہلے تحصیل مولہ کی جو حالت تھی آج بھی اس کی حالت وہی ہے اس میں کوئی بھی فرق نہیں آیا ہے لوگ آج بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں ۔ عوام کو اپنی حالت بدلنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اہم فیصلہ کرنے کے پوزیشن میں آجائیں جے یوآئی کے پلیٹ فارم پر آکر اپنے علاقوں کی ترقی اور ان کے فلاح و بہبود کو ممکن بنائیں ۔ جمعیت علمائے اسلام نہ صرف صوبہ بلکہ پورے ملک میں ایک قوت بن کر ابھر رہی ہے اور آنے والے الیکشن میں جے یوآئی ایک مضبوط قوت بنے گی ۔آج جس طرح عوام میں ہماری جماعت کو پذیرائی مل رہی ہے اس سے یوں محسوس ہورہاہے کہ عوام اپنے لئے فلاح کا راستہ صرف اور صرف جے یوآئی میں ہی دیکھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام جوق درجوق جے یوآئی میں شمولیت اختیار کررہی ہے ۔جلسہ عام سے جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک مولانا عنایت اللہ رودین جے ٹی آئی خضدار کے صدر حافظ جمیل احمد ابرابر نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام شیخ الھند کی جماعت ہے جو برصغیر سے لیکر آج تک سیاست کے ذریعے دعوت و اسلام کی ذمہ داری لیکر عوام کی ذہن سازی اور ان کی رہنمائی کررہی ہے جے یوآئی نے حالیہ دنوں میں پشاورت میں جس بڑے پیمانے پر تین روز ہ اجتماع منعقد کرکے پوری دنیاء کو حیران کردیا اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں نہیں ملتی ہے ۔آج جب بلوچستان میں آپ نظریں مرکوز کریں تووہاں کردار اور کمالات جے یوآئی کے قائدین میں نظر آتا ہے ۔ جے یوآئی پورے قریہ قریہ اور شہر شہر میں پایاجاتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.