ٹی وی چینلز فوج اور قوم کے درمیان اختلافات پیدا کرنے سے باز رہیں، پیمرا کا انتباہ
جمعہ 12 مئی 2017 20:35
(جاری ہے)
دُشمن کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں قوم اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کیے جائیں تا کہ پاکستان یکسوئی اور اتحاد کے ساتھ آگے نہ بڑھ سکے، ایک ایسے وقت جب دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے اور فوج کے بہادر جوان اور آفیسرز سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور عوام شہروںاور قصبوںمیں دہشت گردوں کا شکار ہورہے ہیں، چند مخصوص عناصر کی طرف سے ٹی وی چینلز کو استعمال کرتے ہوئے فوج اور قوم کے درمیان مسلسل اختلافات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کرنا قومی مفاد کے خلاف اور ایک انتہائی تشویش ناک امر ہے اور فوج اور قوم کی دی گئی قربانیوں کا اثرزائل کرنے کی گھنائونی کوشش ہے، جس پر پیمرا اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
اس طرح کے شر انگیز تبصرے و تجزیے نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضربِ عضب ،آپریشن ردالفساد کی روح اور سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطہٴ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا2015 کی شقوں 3(1)(b)اور3(1)(j) کے صریحاًًخلاف ہے جس کے تحت عدلیہ یا مسلح افواج کے خلاف بہتان تراشی کرنا منع ہے۔لہٰذا بذریعہ انتباہ تمام نیوز و کرنٹ آفئیرز ٹی وی چینلز کو متنبہ کیا جا تاہے کہ آج کے بعد اُن کا چینل یا چینل کا کوئی ملازم، اہلکار یا پروگرام کا مہمان سول و ملٹری تعلقات کے حوالے سے کوئی غیر مصدقہ خبر یا تبصرہ متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر پیش نہ کرے جو آرمڈ فورسز کے خلاف بہتان تراشی کے زمرہ میں آتا ہویا اُن کے امیج کو نقصان پہنچاتا ہو یا کسی بھی قسم کے غیر آئینی اقدامات کیلئے اُکساتا ہو۔ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے چینل کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002کے سیکشن27 کے تحت فوری کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ مزید برآں پیمرا احکامات کی تعمیل کیلئے PAKSAT اور ملک کے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پیمرا کے احکامات پرفوری عمل در آمدکو یقینی بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.