حیدر آباد شہر اور لطیف آباد میں سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی آب سے متعلق اسکیموں پرارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا ،جام خان شورو
عبدالستار ایدھی روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے، پانی کی ٹریٹمنٹ اور روڈوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے،وزیربلدیات سندھ کا ایوان میں اظہار خیال
پیر 15 مئی 2017 20:46
(جاری ہے)
وزیر بلدیات نے کہا کہ حیدر آباد شہر اور لطیف آباد کے لیے گذشتہ سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں روڈوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کے لیے کئی اسکیمیں رکھی گئی تھیں ، جن پر کام بھی جاری ہے ۔
عبدالستار ایدھی روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے ۔ پانی کی ٹریٹمنٹ اور روڈوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے ۔ اس کے علاوہ بھی کچھ اسکیموں پر کام ہو رہا ہے اور وہ ایوان میں یہ یقین دلاتے ہیںکہ وہ حلقے کے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مزید اسکیموں پر کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں ۔ ایم کیو ایم کے سید قمر عباس رضوی نے اپنے ایک توجہ دلاؤ نوٹس میں کراچی سینٹرل جیل کے قریب عثمانیہ مہاجر کالونی میں 11 مئی 2017 ء کو ڈکیتی کے ایک واقعہ میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کو بے دردی کے ساتھ زخمی کرنے کے معاملے پر توجہ دلائی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ قمر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں واقع پیش آیا ، کراچی سینٹرل جیل وہاں سے 200 گز کے فاصلے پر ہے ، جہاں ہر وقت سخت سکیورٹی ہوتی ہے لیکن نامعلوم ملزمان نے ، جنہیں دہشت گرد کہنا زیادہ مناسب ہو گا ، ایک ہی خاندان کے لوگوں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور وہ اس وقت اسپتالوں میں موت و زندگی کی کشمکش زیر علاج ہیں ۔ سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے ایوان کو بتایا کہ یہ واقعہ فجر کی نماز کے وقت پیش آیا ۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے ۔ مسلح ملزمان رہزنی کے واقعہ میں گھر سے تین موبائل فونز اٹھا کر لے گئے ۔ اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے ان پر پستول سے فائرنگ کی ، جس میں عمران حسین ، ان کی اہلیہ رخسانہ ، دو بیٹیا اور ایک بیٹا گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ معاملے کی تفتیش ہو رہی ہے ۔ مدعی نے خود ملزمان کو نامعلوم بتایا ہے ۔ یہ گھناؤنی حرکت ہے ۔ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ تحقیقات جلد مکمل ہوں اور واقعہ کے ملزمان پکڑے جائیں ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعہ اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ کراچی میں اکثر آتش زدگی کے واقعات ہوتے ہیں لیکن بلند و بالا عمارتوں میں ہونے والے ایسے واقعات کے موقع پر آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں ہوتے ۔ حال ہی میں صائمہ ٹریڈ ٹاور پر جو آگ لگی تھی ، شکر ہے اس روز چھٹی کا دن تھا اور 20 ویں منزل پر آگ بجھانے کے لیے اسنارکل بھی موجود نہیں تھیں ۔ شہر میں اگر بلند و بالا عمارتیں بن رہی ہیں تو انسانی جانوں کی حفاظت کا بھی انتظام ہونا چاہئے ۔ وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ خاتون رکن نے آتشزدگی کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیا ہے ، وہ بالکل جائز ہیں ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایم سی دیکھتی ہے ۔ حکومت سندھ اسے صرف گرانٹ دیتی ہے ۔ کے ایم سی کے پاس پہلے ہی تین اسنارکل موجود ہیں ، جو 8 ویں منزل تک آگ بجھا سکتی ہیں ۔ وزارت بلدیات 104 میٹر والی اسنارکل جب خرید رہی تھی تو ہماری اپوزیشن کی جانب سے اس پر اعتراضات اٹھائے گئے اور لوگ کورٹ تک چلے گئے ۔ ہم نے عدالت کو اس حوالے سے مطمئن کیا ہے ۔ بلندی پر آگ بجھانے والی یہ اسنارکل خریدنے کے بعد کے ایم سی کو دیں گے ۔ اس کی مناسب دیکھ بھال کرنا کے ایم سی کی ذمہ داری ہے ۔ اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو یہ ذمہ داری بھی وزارت بلدیات خود لینے کے لیے تیار ہے ۔ یہ ایوان اس کی مجھے اجازت دے دے ۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے چھوٹے کام کرنا کے ایم سی کی ذمہ داری ہے ۔ اگر وہ یہ بھی نہیں کر سکتی تو اس پر صرف افسوس کا اظہار کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ سندھ کے دوسرے اضلاع میں صوبائی حکومت مقامی بلدیاتی اداروں کو کوئی گرانٹ نہیں دیتی ۔ وہ اپنے وسائل سے کام کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.