چکوال میں پک اپ اور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 بچے زخمی ہوگئے- حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں-پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 مئی 2017 10:51

چکوال میں پک اپ اور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ..
چکوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مئی۔2017ء) چکوال میں پک اپ اور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔راولپنڈی روڈ پر تیز رفتار پک اپ آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پک اپ میں سوار5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور6 بچے زخمی ہوگئے۔تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مرنے والوں میں میاں بیوی اور دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

لاشوں اور زخمیوں کو پک اپ کاٹ کر نکالا گیاجبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔افسوسناک واقعہ چکوال میں تھانہ ڈھڈیال کے علاقے مونا کے نزدیک پیش آیا جب کیری اور ٹرک میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 بچے زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عبد الرحیم، عبدالشکور، زاہد اقبال، مہوش اور راحیلہ شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :