گندم ذخیرہ کرنے کیلئے پختہ اور صاف ستھرے گوداموں کا انتخاب کیاجائے، ماہرین زراعت

منگل 16 مئی 2017 14:35

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ سسری ، کھپرا اور دیگر دو درجن کے قریب کیڑے ہر سال ذخیرہ کے دوران گندم کی 5 سی15 فیصدپیداوار تباہ کر دیتے ہیں لہٰذاسرکاری و غیر سرکاری ، نجی اور انفرادی سطح پر گندم ذخیرہ کرنے کیلئے پختہ اور صاف ستھرے گوداموں کا انتخاب کیا جائے تاکہ گندم کی پیداوار کو ضرررساں کیڑے مکوڑوں سے بچانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

سسری اور کھپرا کاشمار گندم کیلئے انتہائی ضرررساں کیڑوں میں ہوتاہے ۔ ملک میں گندم کی مجموعی ضرورت 20 ملین ٹن سالانہ کے قریب ہے جبکہ سال 2030 ء تک صرف صوبہ پنجاب میں آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے لحاظ سے غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 24 ملین ٹن سے زائد گندم درکار ہو گی۔ اگر ہم ملک میں پیدا شدہ غلہ کو ان موذی کیڑوں کے حملے سے بچا سکیں تو ہم اپنی خوراک کی ضرورت کے علاوہ دیگر ممالک کی ضروریات کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔