ماہرین زراعت نے لو کے اثر کے باعث پھلدار پودوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا

منگل 16 مئی 2017 14:38

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گرم ہوائوں ، دھوپ کی شدت اور لو کے اثرات کے باعث چھوٹے بڑے پھلدار پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے لہٰذا باغبان پودوں کی مناسب نگہداشت یقینی بنائیں۔ باغبانوں کو سفارش کی جاتی ہے کہ وہ موسم گرما میں پھلدار خصوصاً چھوٹے پودوں کو زیادہ درجہ حرات اور گرم ہوا سے محفوظ بنانے کے لیے ان کی مناسب نگہداشت کریں ۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مئی سے جولائی تک سخت گرمی پڑتی ہے جس کے باعث پھل جھلس جاتا ہے ، چھلکا پھٹ جاتا ہے اور پھل کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہونے کی وجہ سے پودوں میں خوراک بنانے کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے پھل کا کیرا بڑھ جاتا ہے‘ اس لئے پھلدار پودوں کو گرمی کے اثرات سے محفوظ کرنے کے لیے پودوں کے گھیرے میں ہلکی گوڈی کرکے سطح زمین کو چار سے چھ انچ گھاس کی موٹی تہہ سے ملچنگ کی جائے ۔گرمیوں میں چھوٹے پودوں کو ہفتہ میں دوبار جبکہ بڑے پودوں کو8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی لگایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :