رومانیہ میں پاکستانی محنت کشوں کے اغواء برائے تاوان کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، رومانیہ میں اغواء ہونے والے درجنوں پاکستانیوں کی بازیابی حکومت پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت دفتر خارجہ کو تحریک دے اور اغواء شدہ پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کروائے

تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مراد سعید کا بیان

منگل 16 مئی 2017 22:13

رومانیہ میں پاکستانی محنت کشوں کے اغواء برائے تاوان کی اطلاعات انتہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہاہے کہ رومانیہ میں پاکستانی محنت کشوں کے اغواء برائے تاوان کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وفاقی حکومت کا لاپرواہی پر مبنی رویہ افسوسناک ہے۔اجنبی دیسوں میں خون پسینہ بہانے والے مزدور پاکستانی معیشت کا بڑا سہارا ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو بیرونی حکومتوں کے ذریعے ان مزدوروں کی مشکلات کے ازالے میں خاص دلچسپی نہیں۔رومانیہ میں اغواء ہونے والے درجنوں پاکستانیوں کی بازیابی حکومت پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دفتر خارجہ کو تحریک دے اور اغواء شدہ پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کروائے۔اس مکروہ دھندے میں ملوث کرداروں کو سزادلوانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔