ون بیلٹ ،ْبھارتی شمولیت کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں گے ،ْ چین

منگل 16 مئی 2017 21:46

ون بیلٹ ،ْبھارتی شمولیت کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رکھیں گے ،ْ چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) چین نے کہا ہے کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ڑنگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ پروگرام علاقائی امن و خوشحالی کا منصوبہ ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اس پروگرام کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک کامختلف ملکوں کے ساتھ تنازعات سے کوئی تعلق ہے نہ اس سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے رہیں گے تاہم یہ بھارت پر ہی منحصر ہے کہ وہ اس منصوبے میں شامل ہوتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے بھارت سے کہاکہ وہ واضح کرے کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے پر بامعنی مذاکرات سے اس کی کیا مراد ہی ۔

متعلقہ عنوان :