20 سگریٹ کے پیکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 44 روپے کرنے، تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس محصولات کا 2 فیصد تمباکو سے لگنے والی بیماریوں کے علاج اور تمباکو پر کنٹرول کے لیے مختص کرنے کی تجاویز دی ہیں، سائرہ افضل تارڑ
بدھ 17 مئی 2017 12:31
(جاری ہے)
تمباکو کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تمباکو کے استعمال میں کمی اورتمباکو کی مصنوعات سے حاصل ہونے والے ٹیکسسز کے محصولات میں اضافہ کے لیے دنیا میں ایک بہترین حکمت عملی تصور کی جاتی ہے ۔
ایف سی ٹی سی کی تجاویز کے نفاذ کے لیے وزارت قومی صحت نے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے اس گروپ میں ورلڈ بنک، عالمی ادارہ صحت، بلوم برگ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹوبیکو کنٹرول سیل کے نمائندگان شامل ہیں۔ اس گروپ نے تجویز دی ہے کہ سگریٹ کے لوئیر سلیب پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 32.98 روپے سے بڑھا کر 44 روپے کر دی جائے ۔ ایک ریسرچ سٹڈی کے مطابق 20 سگریٹ کے پیکٹ پر 44 روپے ٹیکس لگانے سے تمباکو نوشوں میں 13.2 فیصد کمی آئے گی جبکہ تمباکو مصنوعات کے ٹیکسوں سے آمدنی میں 39.5 ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔ اس ورکنگ گروپ نے نیوی، صدر پاکستان، صدر آزاد جموں و کشمیر، گورنرز اور ان کے خاندان کے افراد کے لیے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں چھوٹ کو ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ مزید ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ سگریٹ کی پیداوار کی نگرانی کے لیے ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ سسٹم کو فوری نافذ کیا جائے۔ تمباکو نوشی کینسر، دل کی بیماریوں اور فالج کا باعث بنتی ہے۔ پاکستان میں تمباکو کے استعمال کی وجہ سے روزانہ تقریباً 300 افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ تمباکو کی مصنوعات کی مانگ میں کمی کے لیے ان پرٹیکس میں اضافہ ایک اہم حکمت عملی ہو گی جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری رائے میں قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے .جسٹس محسن اخترکیانی
-
ملک میں گیس کے کم پریشر کا حل تینوں اقسام کی گیس کا مرکب ہے، اس سے صارفین کو مکمل گیس کی فراہمی یقینی ہو گی اور بلز بھی زیادہ نہیں ہوں گے،ڈاکٹر مصدق ملک
-
پارلیمان مضبوط ہو تو معاملات وہاں پر حل کیا سکتا ہے ‘لیکن سیاستدان ایسے معاملات کو عدالتوں میں لاکر خود پارلیمان کو کمزور کرنے کی کاوشوں میں حصہ ڈال رہے ہیں.سپریم کورٹ
-
انتشاری ٹولے کو مزید رعایت دینا ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنےکے مترادف ہے۔ منتخب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔خواجہ رمیض حسن
-
سابق فاٹا اور پاٹا میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں استثنی کی مدت میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
-
موٹروے پولیس کا ٹھوکر نیاز بیگ میں روڈ سائیڈ سیفٹی تقریب کا انعقاد
-
لاپتا شاعر احمد فرہاد کی عدم بازیابی پر جسٹس محسن اختر کیانی کا اظہار برہمی
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارکی بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین سے ملاقات ، پاکستان میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال
-
سپیکر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزرا اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کی عدم موجودگی پر اجلاس 15 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا
-
قرض پروگرام کیلئے مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کا ٹیکسز کا ہدف 11 ہزارارب روپے سے زائد رکھنے پرزور
-
سولر نیٹ میٹرنگ پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، وزیر توانائی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی جمہوریہ سلوواکیہ کے ہم منصب رابرٹ فیکو پر حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.