موٹروے پولیس کا ٹھوکر نیاز بیگ میں روڈ سائیڈ سیفٹی تقریب کا انعقاد

ہرسال لاکھوں لوگ روڈ ایکسیڈنٹ میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں اور اس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوتی ہے.موٹروے پولیس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2024 15:59

موٹروے پولیس کا ٹھوکر نیاز بیگ میں روڈ سائیڈ سیفٹی تقریب کا انعقاد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مئی۔2024 ) ڈی آئی جی شاہد جاوید کی ہدایات پت موٹروے پولیس نے نجی پینٹ کمپنی کے اشتراک سے گاسیڈنس سنٹر ٹھوکر نیاز بیگ میں روڈ سائیڈ سیفٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں ایس پی عاطف علی چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی شرکا میں ڈی ایس پی رائے حسنات ، موٹروے پولیس کے دیگر افسران، سپانسرکمپنی کی ٹیم اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

(جاری ہے)

تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کا کہنا تھا کے ہر سال پوری دنیا میں ہر سال لاکھوں لوگ روڈ ایکسیڈنٹ میں اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں اور اس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہوتی ہے سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ آگاہی کا نہ ہونا اور غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا ہے. موٹروے پولیس عوام کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، اور ہمارے افسران ہر وقت آپ کی مدد کے لیے شاہراہوں پر موجود ہوتے ہیں موٹروے پولیس نے خصوصی کمپینز بھی شروع کی ہیں جس میں سیٹ بیلٹ اور پولیس لائٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جارہا ہے.

عوام الناس سے درخواست ہے کہ موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شاہراہوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکے ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ تقریب کے آخر میں شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گیے شرکا نے اس کاوش کو بہت سراہا اور ا س طرح کی مزید کاوشوں کے انعقاد کے عزم کااظہار کیا جبکہ آگاہی کے لیے موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اسٹال کا انعقاد بھی کیا گیا.                                                                                         
موٹروے پولیس کا ٹھوکر نیاز بیگ میں روڈ سائیڈ سیفٹی تقریب کا انعقاد