میری رائے میں قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے .جسٹس محسن اخترکیانی
اگرمتعلقہ حکام پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلبی کے نوٹس جاری کرونگا‘تفتیش مکمل نہیں ہوئی میں ابھی بتا رہا ہوں یہ فنگر پرنٹس ہی میچ نہیں کریں گے باعث شرم بات ہے پوری قوم کو پتا ہے کہ لوگوں کا لاپتہ کون کیا کررہا ہے. شاعراحمد فرہاد کی گرفتاری کے خلاف دائرپٹیشن میں ریمارکس
میاں محمد ندیم جمعرات 16 مئی 2024 16:39
(جاری ہے)
دوران سماعت عدالت نے استفسار کہ کیا پیش رفت ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے کوشش جاری ہے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ میں لاپتا فرد کی اہلیہ سے ملا ہوا ہوں جہاں تک مجھے پتا چلا ہے گھر کے باہر سے ان کو اٹھایا گیا ہم نے 15 گاڑیوں کی فوٹیجز لی ہیں گاڑیوں کے نمبر رات ہونے کی وجہ سے نہیں پڑھے جا رہے. عدالت نے استفسار کیا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کو مثبت رسپانس ملا ہو؟ کل کہا تھا کہ پولیس انوسٹی گیشن جب ختم ہو جائے تو سیکرٹری دفاع کو بلاﺅں گا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب سیکرٹری دفاع کو بلانے کا یہی وقت ہے یا تو آپ کہیں کہ را کے ایجنٹس آئے اور بندے کو اٹھایا تو میں مان لوں اس سال میں جتنے بھی پرچے ہوئے ہیں کسی میں بھی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی میں ابھی بتا رہا ہوں یہ فنگر پرنٹس ہی میچ نہیں کریں گے باعث شرم بات ہے پوری قوم کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے. عدالت نے ریمارکس دیے کہ پورے پاکستان کو مجھ سمیت پتا ہے مگر آنکھیں بند کی کی ہوئی ہیں ہم نے کیا زبردست سسٹم ہے لاپتا شخص بیچارہ واپس آکر کچھ کہہ بھی نہیں سکتا لاپتا شخص جب آ جاتا ہے تو ان کو اور ان کی فیملی کو بتایا جاتا ہے خاموش رہنا ہے میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے اصل بات وہی ہے، وہ لوگ لاپتا ہیں جو بات کررہے ہیں لاپتا افراد میں اکثریت صحافیوں سوشل میڈیاکارکنان کی ہیں. بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے کوئی لاپتا ہوگا تو سزا آئی جی کو بھگتنا ہوگی، سیکرٹری دفاع سے نہیں ہوا تو وزرا اور پھر وزیر اعظم کو بلاﺅں گا، سیکورٹی اداروں کو خط لکھنے سے مسئلہ حل ہوگا؟ ایک عام آدمی کی چار باتیں آپ کو بری لگتی ہیں بندے کو ہی اٹھا لیا سارا دن سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں کیا کریں سب کو اٹھائیں گے؟ اگر آپ سے کام نہیں ہورہا تو کوئی متبادل آپشن دیں. جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنا کام کریں تو آپ کو پریس کانفرنسوں کی ضرورت نہیں پڑے گی بندے کے بازیابی میں اگر یہ سارے ناکام ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز کروں گا مجھے پولیس پر پورا یقین ہے ریاست کا چہرہ پولیس ہے کوئی اور نہیں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی. یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کر لیا گیا تھا مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
افغانستان: کوڑے مارنے کی سزاؤں اور ان پر سرعام عملدرآمد پر تشویش
-
سعودی عرب کے ایک فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھا دیں
-
عمران خان جب حکومت میں تھاتو ہمارا نام مٹانے کی بھرپور کوشش کی
-
ملک میں سیاسی کشیدگی کے بڑھنے میں اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے
-
درجہ حرارت کے نئی بلندیوں کو چھونے کا قوی امکان، ڈبلیو ایم او
-
دودھ کی قیمت میں 50 روپے اضافے کا امکان
-
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
-
ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے کرتی ہیں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے
-
وفاقی حکومت فیڈریشن کے خلاف سازش کررہی ہے
-
عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں
-
اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی زد میں
-
نوازشریف اور زرداری سے بات تب ہوگی جب ہمارا چوری مینڈیٹ واپس کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.