عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پرکلبھوشن کیس کافیصلہ کل سنائےگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 مئی 2017 18:38

عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پرکلبھوشن کیس کافیصلہ کل سنائےگی
ہیگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17مئی2017ء) : عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پرکلبھوشن کیس کافیصلہ کل سنائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت کے اعلامیہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن کا فیصلہ پاکستانی وقت کےمطابق کل دوپہر 3بجےسنائےگی۔

(جاری ہے)

عالمی عدالت انصاف کے صدر جج رونی ابراہم عدالتی فیصلہ پڑھ کر سنائیں گے۔واضح رہے عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی سزائےموت کیخلاف بھارتی درخواست پر سماعت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :