ضرورت ہے کہ جلد از جلد فاٹا اصلاحات کر لی جائیں لیکن اس کیلئے تمام متعلقہ طبقوں کو اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 مئی 2017 22:27
(جاری ہے)
پارلیمنٹ جو بھی ترمیم اس میں کرنا چاہے گی کر سکتی ہے ، اس وقت دہشت گردی اور علاقائی معاملات کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے ۔
ہندوستان کے ساتھ تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ قوم کو اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک ہونا پڑے گا فوج اور سیاسی قیادت کو یکجا ء ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنا پڑے گی۔ اس وقت ایک مشترکہ اور مدلل قومی بیانیہ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ مشترکہ بیانیہ کسی وزارت یا دفتر کے اندر نہیں بلکہ پارلیمان میں تیار ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمان کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے اور دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف ایک جوابی قومی بیانیہ تیار کرنا چاہئے۔ صوبے اٹھارویں ترمیم کے تحت حاصل اختیارات سے فائدہ نہیں اٹھا رہے اور یہ اختیارات بھی مکمل طور پر صوبوں کے حوالے نہیں کئے گئے۔ اگر صوبے سمجھتے ہیں کہ ان کے اختیارات صلب کئے گئے ہیں تو اس کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے فورمز موجود ہیں۔ اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کونسل میں معاملہ اٹھایا جا سکتا ہے اور اگر صوبے سی سی آئی کے فیصلوں سے بھی راضی نہ ہوں تو معاملہ پارلیمان میں اٹھایا جا سکتا ہے اس لئے ایوان بالا نے ایک قرار داد کے ذریعے سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صوبائی خود مختاری سے متعلق مفادات کا تحفظ کر سکے۔ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے صوبوں کے مابین اختلاف کے حل کیلئے ایک جامع لائحہ عمل دیا ہے اور مشترکہ مفادات کونسل کی صورت میں ایک اہم فورم کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ اب یہ صوبوں پر منحصر ہے کہ وہ اس فورم سے مؤثر طور پر فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ایک مرکزیت پسند سوچ اٹھارویں ترمیم کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ تعلیم اور صحت جو کہ بنیادی طور پر صوبائی دائر اختیار میں آتے ہیں کووفاق نے غصب کیا ہوا تھا تاہم اٹھارویں ترمیم نے تعلیم اور صحت کو صوبائی دائر اختیار میں دے دیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.