کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ سنانے والے آئی سی جے جج رونی ابراہم کا تعلق فرانس سے ہے

عدالت کے ارکان میں ایک بھارتی جج دلویر بھنڈاری بھی شامل

جمعرات 18 مئی 2017 23:46

کلبھوشن یادیو  کیس کا فیصلہ سنانے والے آئی سی جے جج رونی ابراہم کا تعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنانے والے عالمی عدالت انصاف کے صدر رونی ابراہم کا تعلق فرانس سے ہے، عدالت کے ارکان میں ایک بھارتی جج دلویر بھنڈاری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنانے والے عالمی عدالت انصاف کے ججرونی ابراہم دو ہزار پندرہ میں عالمی عدالت انصاف کے صدر بنائے گئے، صومالیہ کے عبدالقوی یوسف عالمی عدالت انصاف کے نائب صدر ہیں۔دیگر ارکان کا تعلق جاپان ، سلوواکیا ، مراکش ، برازیل ، رویام ، چین ، امریکا ، اٹلی ، یوگنڈا ، بھارت ، جمیکا ، آسٹریلیا اور روس سے ہے

متعلقہ عنوان :