کراچی ،کورنگی کے علاقے میں ایک اور نجی سکول کو بغیر کسی نوٹس کے منہدم کردیا گیا
سکول عمارت کی تمام دستاویزات موجود ہیں پھر بھی عمارت کو پولیس کی نگرانی میں اور بغیر نوٹس کے گرادیا گیا،سکول پرنسپل کورنگی کراسنگ کے ڈی اے سوسائٹی میں قائم سکول کی عمارت غیر قانونی ہے، سکول انتظامیہ کو عمارت گرانے سے پہلے نوٹس دیا تھا،ڈائریکٹر کے ڈی اے
جمعہ 19 مئی 2017 16:19
(جاری ہے)
اسکول میں 2 سو سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں اور ان کے ماہانہ ٹیسٹ بھی چل رہے ہیں۔
اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تک اسکول میں تمام کلاسز ہوئیں اور دوپہر 2 بجے تک ہم اسکول میں ہی موجود تھے لیکن اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں تھا لیکن شام کو اسکول کی عمارت کو منہدم کردیا گیا۔ پرنسپل نورین نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اسکول کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تاہم رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ایس ایس پی کورنگی نعمان صدیقی کے مطابق اسکول کے خلاف کس ادارے نے اور کب کارروائی کی اس کا علم نہیں لیکن پرنسپل کی جانب سے پولیس کی نگرانی میں اسکول عمارت گرانے کا بیان درست نہیں۔دوسری جانب اسکول کی عمارت گرائے جانے کا معمہ اس وقت حل ہوگیا جب کے ڈی اے کے انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر جمیل بلوچ نے بیان دیا کہ کورنگی کراسنگ کے ڈی اے سوسائٹی میں قائم اسکول کی عمارت غیر قانونی ہے اور جب اسکول انتظامیہ کو عمارت گرانے سے پہلے نوٹس دیا تو انہوں نے جعلی دستاویزات دکھائے۔ جمیل بلوچ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے ڈی اے کے عملے نے کی اور اسکول کی عمارت گرانے سے پہلے نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.