چین نے فلپائن کو متنازعہ سمندری علاقہ سے تیل نکانے کیلئے ڈرلنگ پر جنگ کی دھمکی دیدی

عالمی ثالثی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے جنوبی بحیرہ چین کا ایک تہائی فلپائن کا حصہ قراردیا تھا ، فلپائنی صدر

جمعہ 19 مئی 2017 23:39

چین نے فلپائن کو متنازعہ سمندری علاقہ سے تیل نکانے کیلئے ڈرلنگ پر جنگ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) چین نے فلپائن کو متنازعہ سمندری علاقہ جنوبی بحیرہ چین سے تیل نکانے کیلئے ڈرلنگ پر جنگ کی دھمکی دیدی،جب کہ فلپائن کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے ہیگ میں منیلا کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی بحیرہ چین کا ایک تہائی حصہ فلپائن کا ہے، فلپائن نے اپنے دوست چین کو اس پر اعتماد میں لینے کے لئے چینی صدر سے رابطہ کیا تو چینی صدر شی چن پھنگ نے اپنے ہم منصب رودریگو دتریت کو کہا کہ اگر فلپائن نے ایسی کوشش کی تو چین کے ساتھ جنگ کے لئے تیار رہے، معروف چینی اخبار سائوتھ چائنا مارننگ پہسٹ کے مطابق چینی صدر نے واضح لیکن دوستانہ تنبیہ کرتے ہوئے اپنے فلپائنی ہم منصب کو متنازعہ سمندری علاقہ جنوبی بحیرہ چین سے تیل نکانے کیلئے ڈرلنگ پر جنگ کی دھمکی دی ہے ،جب کہ فلپائن کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے ہیگ میں نے منیلا کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی بحیرہ چین کا ایک تہائی حصہ فلپائن کا ہے ۔

(جاری ہے)

فلپائن نے اپنے دوست چین کو اس پر اعتماد میں لینے کے لئے چینی صدر سے رابطہ کیا تو چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے ہم منصب رودریگو دتریت کو کہا کہ اگر فلپائن نے ایسی کوشش کی تو چین کے ساتھ جنگ کے لئے تیار رہے۔ فلپائنی صدر نے کہا کہ اگر یہ چین کا ہے تو اسے مبارک ہو لیکن ہمارا یہ خیال ہے کہ یہ ہمارا ہے اور ہم یہاں تیل نکالنے کا عمل شروع کر سکتے ہیںفلپائنی صدر نے کہا کہ چینی صدر نے کہا کہ ہم دوست ہیں ہم آپ کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی نہیں چاہتیہم تعلقات میں گرم جوشی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن اگر تم اس پر بضد رہے تو ہم جنگ تک بھی جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :