پاکستان کے عوام کو مواصلاتی رابطوں سے ملانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، 2018ء کے آخر تک تمام پاکستانیوں کو مواصلاتی رابطہ تھری جی کی ٹیکنالوجی حاصل ہو جائے گی
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 01:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ مستقبل صرف کوڈنگ کا ہے اس لئے ہمیں اپنے بچوں کو کمپیوٹر کی تربیت دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فری لائنسر اینی شیٹیو کا مقصد طلباء و طالبات کو کاروباری بنانا ہے کیونکہ حکومت اتنی زیادہ ملازمتیں فراہم نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو سالوں میں 10 لاکھ فری لانسر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ تقریب کے دوران وزیر مملکت انوشہ رحمان نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چار لاکھ روپے کا پہلا انعام پی این ای سی (نسٹ) کے زین قیصر اور حمزہ کو ان کے پراجیکٹ پر دیا گیا۔ 3 لاکھ روپے کا دوسرا انعام بلوچستان یونیورسٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علی گل کو دیا گیا جبکہ 2 لاکھ روپے کا تیسرا انعام یونیورسٹی آف فیصل آباد کے اویس احمد اور حسن چیمہ کو دیا گیا۔ مذکورہ انعامات کے سپروزائزروں کو بالترتیب ایک لاکھ، 75 ہزار اور 50 ہزار روپے کے انعام دیئے گئے۔ قبل ازیں نیشنل آئی سی ٹی اینڈ ڈی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر نے بتایا کہ آئی ٹی کے بارے میں پراجیکٹس کے مقابلہ میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں نے حصہ لیا جبکہ اس مقابلہ میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد کی اعلی ترین یونیورسٹیوں نے بھی حصہ لیا۔ تقریب کے دوران آئی بی ایم کے کنٹری جنرل منیجر غضنفر علی چوہدری نے شرکاء کو آئی بی ایم کے نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کے ساتھ اشتراک کار کے بارے میں بتایا۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.