خیبرپختونخواحکومت نے سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کیلئے صوبے کے پہلے مرکز برائے خواندگی و غیر رسمی تعلیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
ہفتہ 20 مئی 2017 16:33
(جاری ہے)
افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ انہو ںنے اپنے پہلے دورہ سنٹرل جیل پشاور کے موقع پر اس مرکز کی شدت سے کمی محسوس کی تھی اور اس مرکز کے قیام کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا جو آ ج الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورا ہو گیا ہے ۔
انہو ںنے کہا کہ ا س مرکز کے قیام کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کا اچھا شہری بنانا اور جیل کا عرصہ گزارنے کے بعد باعزت اور باوقار زندگی گزارنے قابل بنانا ہے تاکہ وہ کسی پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے پائوں پر خود کھڑا ہو سکیں ۔عاطف خان نے کہا کہ خواندگی مرکز میں اساتذہ کی کمی آنے نہیں دی جائے گی اور جتنے اساتذہ کی بھی ضرورت ہو گی حکومت پوری کرے گی ۔ انہو ںنے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کوتعلیمیافتہ قیدی ہی پڑھائیں گے اور حکومت انہیں باقاعدہ تنخواہ دے گی انہو ںنے اعلان کیا کہ اس اہم منصوبے کو صوبے کے دوسرے جیلوں تک وسعت دی جائے گی ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کو جیلوں میں قید مائوں کے بچوں کابھی پورا پورا احساس ہے اور اس سلسلے میں مائوں کے بچوں کے تعلیم کے لئے خصوصی انتظام کی جائے گی کیونکہ بچے بے قصور ہیں او رانہیں مائوں کے قصور کی ہرگز سزا نہیں دی جائے گی بلکہ انہیں بھی معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے خواندگی مرکز او رلائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔انہوں نے لائبریری کے قیام پر ’’ کتابی‘‘ کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔مزید اہم خبریں
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.