وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، سی پیک اور ون روڈ ون بیلٹ منصوبے ان کی بہترین صلاحیتوں کا مظہر ہے، دیہی علاقوںکو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وسائل بروئے کار لارہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا رنگو میں تقریب سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 17:01
(جاری ہے)
وہ دن دور نہیں جب بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں بھی لوگوں کو اعلیٰ ہسپتالوں کی طرح طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام ہسپتالوںکو ایمبولینسیں فراہم کردی گئی ہیں۔ان اداروں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات او بیڈز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ علاج معالجہ کی غرض سے سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے افراد کی بہترین خدمت کی جاسکے۔شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کو مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے بارہ کروڑ کی گرانٹ اور مزید ایمبولینسیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تاجک اور رنگو میں پانچ ٹرانسفارمر فراہم کردیے گئے ہیں تاکہ بجلی کی فراہمی جاری رہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈھوک مغلاں سے لے کر اٹک خورد تک ایک سو چھبیس دیہاتوں میں بجلی اور گیس فراہم کردی گئی ہے اور اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام بھی جاری ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پی پی ۔15،این اے ۔57اور این اے ۔59میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ علاقہ چھچھ میںبھی اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ سی پیک اور ون روڈ ون بیلٹ منصوبے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صلاحیتوں کا بہترین مظہر ہے ۔ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ منصوبوں کی کامیابی سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے نوجوانوں کو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ دیگر ممالک کے یہاں روزگار کے حصول کے لیے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت بہت قریب آچکا ہے جب سبز پاسپورٹ کو اقوام عالم میں انتہائی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے۔ انہوںنے کہا کہ تعمیر پاکستان کا خواب وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی بدولت بہت جلد ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کھوکھلے اور پرکشش نعروں کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیزوں پر فراہم کریں گے کیونکہ عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا منشور ہے جس پر عمل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.