کاشتکارزرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کر کے دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اِضافہ کریں‘ڈاکٹر محمد اختر
دھان پاکستان کی اہم نقد آور فصل ہے،گندم کے بعد خوردنی اجناس میں دھان کی فصل سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت کی جارہی ہے
پیر 22 مئی 2017 14:26
(جاری ہے)
اُنہوںنے کہا کہ ا دارہ نے دھان کی تین نئی اقسام کسان باسمتی، پنجاب باسمتی اور چناب باسمتی تیار کر کے کاشتکاروں کو فراہم کی ہیں کاشتکارجدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنا کر دھان کی پیداوار میں اِضافہ کریں ۔
ریجنل مینجرایف ایف سی نعیم اختر* نے کہا کہ سالانہ7 3 لاکھ ٹن سے زائد معیاری کھادیں 3600 سے ڈیلرز کے ذریعے زمینداروں تک پہنچائی جاتی ہیں کاشتکار کھادیں صرف مقرر کردہ ڈیلرز سے خریدیں تاکہ کسی بھی قسم کے دھوکہ سے بچا جا سکے ۔علاوہ ازیں زمینداروں کی رہنمائی و تربیت کا ایک جامع پروگرام بھی جاری ہے جس کے تحت پانچ فارم ایڈوائزری سینٹر زاور تیرہ ریجنل دفاتر میں تعینا ت زرعی ماہر ین مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کی عملی راہنمائی کر رہے ہیں ۔ اسی حوالے سے منعقدہ سیمینار میں دھان کی زیادہ پیداوار لینے کے لیے مختلف کاشتی امور پر تفصیلی خطاب کیاگیا ۔ سیمینار میں بتایا گیاکہ سفارش کردہ اِقسام سُپر باسمتی، باسمتی 515، باسمتی 2000، باسمتی پاک یعنی کرنل باسمتی ، باسمتی 370 ، شاہین باسمتی، باسمتی385 اور باسمتی198 کاصحت مند بیج استعمال کریں ۔ پنیری کی کاشت کے لئے ہمیشہ تندرست ، صاف ستھرا بیماریوں سے پاک ، تصدیق شدہ اور 80فیصد سے زائد اگائو والا بیج ہی استعمال کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.