خورشید شاہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا مصلحتوں زدہ اپوزیشن لیڈر ، دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلی100مرتبہ سوچے ،
وہ بے سروپا، بے مقصد اور تہذیب سے گرے بیانات کی بجائے اپنے حال و ماضی پر نظر ڈالیں، ایک ایسی شخصیت جو اپنے دورِ اقتدار کی کارستانیوں کی وجہ سے نیب زدہ ہو، جسکی ایک عام یوٹیلیٹی ورکر سے وفاقی وزیر تک اٹھان اور ترقی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہو ، ا س کی مالی شان بان کا تجزیہ نیب ریفرنس میں شامل ہو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کا خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار
پیر 22 مئی 2017 22:59
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اپنے دور ِ اقتدار میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی نت نئی داستانیں رقم کرنے والے اور نااہلیوں کی عظیم الشان مثالیں قائم کرنے والے چیخ و پکار گروپ نے کیوں وزیر داخلہ پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے لوگ کسی اور کو ہدفِ تنقید بنانے کی بجائے اپنی کارکردگی کا تجزیہ کریں جس کی وجہ سے انہوں نے نہ صرف پاکستان کو اس مقام پر پہنچایا بلکہ جس کے طفیل انکی پارٹی کو یہ دن دیکھنا پڑے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اپنی کارکردگی اور اپنے ماضی کو یکسر فراموش کر نے والوں کی وزیرِ داخلہ پر تنقید سے نہ تو حقائق مسخ ہو سکتے ہیں اور نہ ہی عوام الناس کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔ (رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.