وزیر اعظم کے تعلیمی اصلا حات پروگرام سے وفا قی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے طلباء بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں، شیخ انصر عزیز
پیر 22 مئی 2017 21:36
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ماڈل سکو ل کی انتظامیہ کو طلباء کی سفری سہولت کے لیے فراہم کی گئی بس سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں سکول کے بچوں ،اساتذہ اور پرنسپل نے شرکت کی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ملکی ترقی کا رازمعاشرے میں یکساں تعلیمی معیار میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پورے ملک اور بالخصوص وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروںکے مساوی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں جن کے تحت وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں میں نہ صرف مزید سہولیات کا اضا فہ کیا جارہا ہے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر تعلیمی معیار کو بھی پرائیویٹ اورجدید تعلیمی اداروں کے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ماڈل سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے تحت اضافی کمروں کی تعمیر کے علاوہ اساتذہ اور طلباء کے لیے مزید سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مالی سال میں سی ڈی اے ماڈل سکول میں اضافی کمروں کے تعمیراتی کام کے لیے خاطر خواہ فنڈز بھی مختص کئے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کو کلاس رومز کی کمی کا جو سامنا ہے اُسے ختم کیا جاسکے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے بچوں کے ہمراہ بس کا سفر بھی کیا اور بچوں کو تلقین کی کہ وہ دل لگا کر پڑھیں تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور ملک کے بہترین شہری بن کر ادارے اور سکول کا نام روشن کریں۔ اس موقع پر سکو ل کی پرنسپل نے میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی طرف سے سکول کی اپ گریڈیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں بڑی مدد ملی ہے۔مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.