سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا اس کی مثال گذشتہ 65سالوں میں نہیں ملتی،خواجہ محمد آصف
پرائم منسٹر لیب ٹاپ اسکیم کے تحت 5لاکھ ہونہارطلباء و طالبات میں میرٹ پر لیب ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے جو تحقیق اور جستجو کے میدان میں آگے بڑھنے میں ان کا معاون ثابت ہونگے وویمن کالج یونیورسٹی اورخواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے علاوہ کئی ایک ڈگری کالجز کی تعمیر حکومت کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر دفاع کا لیب ٹاپ تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات سے خطاب
پیر 22 مئی 2017 21:41
(جاری ہے)
وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، رانا لیاقت ، ذوالفقار غوری، گلناز شجاعت ، ڈی جی آئی ٹی (ایچ ای سی ) انوار امجد، ڈائریکٹر آپریشن ٹیوٹا عمار عزیز،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق ودیگر کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ پرائم منسٹر لیب ٹاپ اسکیم کے تحت 5لاکھ ہونہارطلباء و طالبات میں میرٹ پر لیب ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے جو تحقیق اور جستجو کے میدان میں آگے بڑھنے میں ان کا معاون ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ 8سی10سالوں میں ہر چیز سمارٹ ہوگی اور سمارٹ دنیا کے مقابلہ کرنے کیلئے لیب ٹاپ کمپیوٹر طلباء و طالبات کی معاون ثابت ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے ان بچوں کے والدین لیب ٹاپ خرید کر بچوں کو نہ سکتے ہوں تو ریاست نے ان کی یہ ضرورت پوری کردی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیب ٹاپ کمپیوٹر کی تقسیم کسی پر احسان نہیں بلکہ طلبہ اور طالبات کی قابلیت نے ان کو یہ استحقاق دیا ہے کہ ان کی یہ ضرورت ریاست پوری کرے ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 4سال سے سیاسی محاذ پر جاری جنگ جدل کے سخت ماحول کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا اور ملک کے ڈولتی ہونے کمزور اقتصادی اور معاشی صورتحال کو یکسر بدل کررکھ دیا ہے اور ملک کوترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 3سال قبل جب سی پیک کا منصوبہ شروع ہوا تو اپوزیشن نے اس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایالیکن ایک ہفتہ قبل چاروں چاروں وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ سی پیک کے ثمرات سمیٹنے کیلئے چائنہ کا دور کیا۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 4سالوں میں ملک میں جتنی ترقی ہوء گذشتہ 65سالوں میںاس کی مثال نہیں ملتی ۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ سیالکوٹ سے لاہور موٹروے کی تعمیر پر53ارب روپے خرچ ہونگے۔ جبکہ ساہو والہ اور ایمن آباد روڈ کو اپ گریڈ کرکے موٹر وے کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ایسے کاموں کی بنیاد رکھی ہے جس کے ثمرات سے آنے والے نسلیں قیامت تک استفادہ حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ بچیوں کے تعلیمی اداروں کو بنانے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کئی بیٹی ہونا اس کی ترقی میں رکاوٹ نہ بن جائے ۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں افواج پاکستان کے علاوہ کسی کے پاس فائٹر پائیلٹ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری بیٹیاں ہمارے بیٹوں کے شانہ بشانہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آپ پڑھے گے تو معاشرہ مضبوط ہوگایہ ملک مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متشدد سوچ اور رویوں کو ختم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی، مذہبی اور نظریاتی سوچ میں رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ لبرل بھی متشدد ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دن ہمیں توازن سیکھاتا ہے ۔ قبل ازیں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکنالوجی کالج کے قابل اور ہونہار اساتذہ اور طلباء نے اپنی محنت اور عزم سے کالج کا امیج تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور آج470طلباء میں لیب ٹاپ کی تقسیم اس منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جو اس وقت22کینال پر مشتمل ہے اس کو 22ایکڑ پر اراضی دی جائے گی اور یہاں سے بی ایس سی انجینئرنگ کے ڈگری کے علاوہ شہر کی ضرورت کے مطابق ٹیکنالوجی (ڈسپلن) ڈپلومہ کا اجراء کیا جائے گا۔ بعد ازاں گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے منعم الدین ہال میں منعقدہ پرائم منسٹر لیب ٹاپ اسکیم کے تحت ایم ایس ، ایم فل طالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کئے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فرحت سلیمی نے بتایا کہ پرائم منسٹر لیب ٹاپ اسکیم کے تحت جی سی وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی 432طالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.