امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیل میں شرمساری کا سامنا، ریڈ کارپٹ پر اہلیہ میلانیا نے صدر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 مئی 2017 23:20

امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیل میں شرمساری کا سامنا، ریڈ کارپٹ پر اہلیہ ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2017ء) امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیل میں اہلیہ کی وجہ سے شرمساری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ اب اسرائیل پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اسرائیل پہنچنے پر ٹرمپ کو اہلیہ کی وجہ سے شرمساری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اسرائیل پہنچنے پر ریڈ کارپٹ پر اہلیہ میلانیا نے صدر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا۔ تاہم ٹرمپ نے پھر زبردستی اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام لیا۔

متعلقہ عنوان :