نواز شریف ہسپتال میں 154 میں سے 127 ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہونے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 23 مئی 2017 18:43

نواز شریف ہسپتال میں 154 میں سے 127 ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہونے کے حوالے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق نواز شریف تدریسی ہسپتال یکی گیٹ لاہور میں 154 ڈاکٹرز کی سیٹوں میں سے 127 خالی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے نواز شریف ہسپتال کو تدریسی ہسپتال کا درجہ دیتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک تو کر دیا گیا مگر سینئر ڈاکٹرز اور پروفیسرز کی طرف سے اس ہسپتال کا دورہ تک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج کے لئے در بد ہونا پڑتا ہے ہسپتال میں 154 ڈاکٹرز کی سیٹیں موجود ہیں جن میں سے 127 سیٹیں خالی پری ہیں