سوات، مکان کی چھت زمین بوس،ملبے تلے آکر میاں بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق

منگل مئی 19:17

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) کوکارئی میں مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی ،جس کے ملبے تلے آکر میاں بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق ہوگئی ،پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرکے نعشیں نکال لی تفصیلات کے مطابق کوکارئی میں امتیاز نامی شخص کی مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے امتیاز اُن کی بیوی مسماة شازیہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کنیشا جاںبحق ہوگئیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوںجائے حادثہ پہنچ گئے اور پولیس اورمقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرکے نعشیں نکال لی۔

متعلقہ عنوان :