سول سوسائٹی اور عوام سیاسی پارٹیوں پر دبائو ڈالیں کہ زبردستی اغوا کئے جانے والے افراد کا مسئلہ متحد ہوکر حل کریں،سینیٹر فرحت اللہ بابر
منگل 23 مئی 2017 23:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل صرف وہ لوگ جو مبینہ طور پر ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہوتے تھے وہی لوگ زیادہ تر بلوچستان اور فاٹا میں غائب کئے جاتے تھے۔ لیکن اب کے پی اور سندھ اور یہاں تک کہ اسلام آباد سے بھی لوگ غائب کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک پریشان کن حقیقت یہ ہے کہ وہ بلاگر اور سوشل میڈیا کے افراد جو ریاست کے بیانیے کو چیلنج کرتے ہیں وہ بھی پورے ملک یہاں تک کہ اسلام آباد سے بھی غائب کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت تشویش کی بات ہے کہ آج تک کسی جرم کی پاداش میں کسی کو بھی قابل احتساب نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے سینیٹ نے متفقہ طور پر سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کی تیار کردہ چھ سفارشات کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا جس میں زبردستی اغوا کرنے والوں کے قانون سازی، ریاستی ایجنسیوں کو قانون کے تحت کرنے اور زبردستی غائب کئے جانے کے خلاف کنونشن پر دستخط کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ سینیٹ نے گزشتہ سال کے آخر میں حکومت سے پوچھا تھا کہ وہ اب تک ان سفارشات پر عملدرآمد کرنے میں کیوں ناکام ہوگئی ہی انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف اور حکومت کی ایک نگراں کمیٹی کو حکومت مطمئن نہیں کر سکتی ہے تو اپنا جواز سینیٹ میں آکر دے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈران مجوزہ قانون پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر جمع کرائیں گے جن کے لئے پہلے ہیں انسانی حقوق کی کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ زبردستی غائب کئے جانے کے مسئلے کو سائبر کرائم کے قانون کے تحت آزادی اظہار پر قدغن سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آزادی رائے پر نیشنل سکیورٹی کے نام پر اسی طرح سے قدغن لگتی رہیں تو اس سیمینار کی طرح کی کوئی تقریب بھی منعقد کرنا ممکن نہیں رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.