کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے تین چینی باشندے اغواء، ڈی آئی جی

بدھ 24 مئی 2017 14:50

کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے تین چینی باشندے اغواء، ڈی آئی جی
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2017ء):۔ کوئٹہ میں تین غیر ملکیوں کو نامعلوم افراد نے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے اغواءکار سلور رنگ کی گاڑی میں آئے تھے جس پر نمبر پلیٹ نہیں تھی ۔ان تینوں کو جناح ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ یہ تینوں ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آئے تھے۔

(جاری ہے)

اغواءکے دوران ہونے والی کاروائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا ۔ڈجی آئی جی کے مطابق اغواءکیے گئے غیر ملکیوں میں ایک بچہ اور میاں بیو ی شامل تھے ۔یہ تینوں چینی باشندے تھے ،ان کو اغواءکرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ڈی آئی جی کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔